امریکہ،6اپریل(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات میں شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری منصوبوں کے ساتھ ساتھ
شامی تنازعے اور آزاد تجارت جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر سے بات چیت پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب ٹرمپ شمالی کوریا کے حوالے سے چین پر تنقید کر چکے ہیں۔ دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے صدور فلوریڈا میں ملیں گے۔